اسلام آباد،راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی( کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی۔

جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا اطلاق 24 دسمبر تک رہے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چینی کرنسی پر نظر آنیوالی خاتون کو 50 سال بعد ڈھونڈ نکالا

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔ جبکہ 4 سے زیادہ افراد کے کسی بھی اجتماع پر پابندی ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل میں ملوث را ایجنٹوں کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دریاؤں میں پانی کا معمولی اتار چڑھاؤ، عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں:انڈس واٹر ٹریٹی کمیشن

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی شہریوں کابھارت کیخلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل

حکومت کی جانب سے عائدپابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردئیے

دفعہ 144 میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،

جس کے مطابق جلسے جلوس ریلیوں پر مکمل طور پابندی عائد ہوگئی ۔

نوٹیفکیشن میں مزید لکھا گیا کہ چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہو گی، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Scroll to Top