اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر رپورٹ جاری کردی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 14اشیا سستی ، 17 مہنگی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا ،
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.24 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.75 فیصد اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں استحکام، صورتحال میں نمایاں بہتری
سستی ہونے والی اشیا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 11.38 فیصد،آلو8.39 فیصد،ڈیزل 5 فیصد،چینی 4.52 فیصد،پیاز3.52 فیصد،دال ماش 1.29 فیصد،لہسن 1.26 فیصد،نمک 1.12 فیصد،گڑ 1.05 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.14 فیصد کی کمی ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی شہریوں کابھارت کیخلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل
مہنگی ہونے والی اشیا
اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 11.11 فیصد،سرخ مرچ پائوڈر 3.08 فیصد،انڈے 2.88 فیصد،شرٹنگ 1.64 فیصد،جلانے کی لکڑی 0.86 فیصد،5 لیٹر کوکنگ آئل 0.32 فیصد،انرجی سیور0.31 فیصد،دال مونگ 0.31 فیصد،سرسوں کا تیل 0.25 فیصد اور بیف کی قیمت میں 0.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپر کیا جاتاہے۔




