چینی کرنسی پر نظر آنیوالی خاتون کو 50 سال بعد ڈھونڈ نکالا

بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل) چین کے ایک کرنسی نوٹ میں نظر آنے والی خاتون کو بالآخرلگ بھگ 50 سال بعدر دریافت کرلیا ۔

ون یوآن گرل کے نام سے معروف اس خاتون کو چینی صوبے Guizhou کے سوشل میڈیا صارف نے 26 نومبر کو ایک ویڈیو میں 65 سالہ شائی نیان کو سامنے لے آئے۔

شائی نیان ایک عام کاشتکار خاتون ہیں جن کا تعلق اسی صوبے کی ایک اقلیتی برادری ڈونگ سے ہے۔مگر ان کی عرفیت ون یوآن گرل کو چین بھر میں جانا جاتا ہے۔

16 سال کی عمر میں شائی نیان اپنے گاؤں کے قریب ایک بازار میں سہیلیوں کے ساتھ گئی تھیں۔

انہوں نے ڈونگ افراد کا روایتی لباس پہن رکھا تھا جبکہ کانوں میں چاندی کے بڑے جھمکے موجود تھے۔

ایک اسٹال میں جب وہ سامان دیکھ رہی تھیں تو کسی نے ان کا بازو کھینچا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں استحکام، صورتحال میں نمایاں بہتری

وہ 30 سال سے زائد عمر کا شخص تھا جس نے مسکراتے ہوئے شائی نیان کو کہا کہ وہ ساکت اس طرح کھڑی ہوں کہ ان کا چہرہ سائیڈ سے نظر آئے۔

شائی الجھن کا شکار ہوئی مگر انہوں نے ایسا ہی کیا۔اس شخص نے پھر شائی نیان کا خاکہ تیار کیا اور پھر یہ واقعہ شائی نیان بھول گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ کرنسی نوٹ پر موجود لڑکی دیکھنے میں بالکل ان کی طرح نظر آتی ہے، تب تک انہیں یہ واقعہ یاد نہیں آیا تھا۔

1988 میں چین نے ون یوآن کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا تھا جس میں 2 خواتین موجود تھیں جن میں سے ایک ڈونگ برادری جبکہ دوسری یاؤ اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی تھی۔

جس شخص سے شائی نیان کی ملاقات ہوئی تھی وہ ایک مصور ہاؤ تامین تھے جو 3 سال تک چین کے جنوب مغربی خطے میں اقلیتی برادریوں کے رہن سہن کے انداز کا مشاہدہ کرتے رہے تھے۔

Qingyun ٹاؤن (شائی نیان کا گاؤں اس سے منسلک ہے) کے حکومتی عہدیداران نے 2017 میں کہا تھا کہ انہیں شروع سے علم تھا کہ ون یوآن گرل کا تعلق Qingyun سے ہے اور ایسا لڑکی کے بالوں کے انداز اور جھمکے سے معلوم ہوا۔

2010 میں حکام نے لوگوں کو کہتے ہوئے سنا یہ ون یوآن گرل بالکل شائی نیان جیسی ہے اور پھر انہوں نے اسے دریافت کیا۔

اس وقت تک چین میں پہلے ہی نئے نوٹ جاری کر دیے گئے تھے جن میں ماؤزے تنگ کی تصویر موجود تھی۔

شائی نیان یہ بات دریافت کرکے زیادہ خوش نہیں ہوئیں کہ انہیں کرنسی نوٹ کا حصہ بنایا گیا اور ان کے بقول ہم اپنی زندگی معمول کے مطابق گزارتے رہے۔

وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں اور بچپن سے ہی خاندان کے ساتھ کام کرنے لگی تھیں۔

وہ اپنے گاؤں میں اپنے بالوں کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں گاؤں کا پھول کہا جاتا تھا۔

23 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوئی اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

شائی نیان کے مطابق ان کے خاندان نے کبھی کرنسی نوٹ سے ملنے سے شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے امداد کی درخواست نہیں کی۔

Scroll to Top