لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں نامزد ملزمان کیخلاف جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گِل نے فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا جب کہ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی شہریوں کابھارت کیخلاف احتجاج دوسرے روز میں داخل
عدالت نے دورانِ مقدمہ اشتہاری قرار دیے گئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
اشتہاری ملزمان میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونا پھر سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ
مقدمے میں کل 25 ملزمان نامزد تھے جبکہ پراسیکیوشن کے 56 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔کیس تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سکیورٹی کیمرے توڑے
ملزمان نے حملے کے دوران شیشے چکنا چور کیے، پولیس کی وائرلیس توڑی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام تھا کہ انہوں نے کارکنان کو 9 مئی کے واقعات کے دوران بغاوت اور فساد پر اُکسایا۔
دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا تھا۔




