خاتون ممبر قومی اسمبلی کو فیفا کا اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد؛ پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں کے میدان میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ سیدہ آمنہ بتول اس وقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔

تاریخی تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان کی ادارہ جاتی سمت پر اعتماد کی تجدید، عالمی فٹ بال گورننس میں پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کے اعتراف کی علامت ہے۔

تقرری موجودہ حکومت کی فٹبال کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا واضح ثمر ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کو ایک آزاد، شفاف اور میرٹ پر مبنی کھیل کے طور پر فروغ دینے کے لیے واضح سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا سیریز :پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بارسیریز میں شامل

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ایک خودمختار اور شفاف فٹبال فیڈریشن، ملک گیر فٹبال کی ترقی، اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی گئی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بڑھتے ہوئے عزم کو سراہا تھا۔

Scroll to Top