چنیوٹ :گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کسی اور جیل میں منتقلی کی درخواست کی ہے۔
چنیوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے بجائے اپنے صوبے میں رہنا چاہیے اور ان کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کوبڑا جھٹکا، سینئر رہنما احتجاجاً مستعفی ہو گئے
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ قیدیوں کو دیسی مرغی کھلانے اور جم جیسی سہولتیں فراہم کرنی چاہئیںاور اس میں کسی خاص قیدی کے ساتھ امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے صوبے کی بہتری کے لیے وفاق سے رابطہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صوبے کے حقوق دلیل کے ذریعے حاصل کرنے چاہئیں، دہشتگردوں سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
گورنر نے کہاکہ جنگ میں کامیابی کے بعد عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھانا چاہتی ہے لیکن جب کوئی غیر ملکی وفد آتا ہے تو پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کرتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ صرف پلی بارگین کے ذریعے لوگوں کو نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
انہوں نے کوہستان کے 50 ارب روپے اور بلین ٹری اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کیسز پر کارروائی نہ ہونے سے کرپشن میں ملوث افراد بے نقاب نہیں ہو سکے، اور انہیں قانونی کارروائی کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے۔




