اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اورفراہمی کیلئے نیا میکنزم تیار کرلیا
مزید یہ بھی پڑھیں:گھریلو سلنڈرز کی مانگ میں اضافہ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
صارف کو موجودہ ٹیرف کے حساب بجلی فراہم کرے گی۔نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نیپرا پروزیومر ریگولیشنز 2025 جاری کر دیا
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے “پروزیومر” کی نئی اصطلاح متعارف کروا دی گئی ہے۔ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خرید اور کمپنی سے فراہمی کیلئے الگ الگ ٹیرف ہوں گے،
کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق فی یونٹ بجلی خریدےگی۔اسی طرح بجلی کمپنی صارف کو موجودہ ٹیرف کے حساب بجلی فراہم کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ای ٹی پی بی ملازمین کی تنخواہوں، پنشن،ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری
نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے جاری پروزیومر ریگولیشنز2025 کے مطابق کوئی بھی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا مجاز نہیں ہوگا،
نیپرا نیٹ میٹرنگ صارف کی پیداوری صلاحیت پر نظرثانی کرسکے گا۔ریگولیشنز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بجلی کی فروخت اور خریداری کیلئے الگ الگ میٹرز ہوں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیرکو بڑا جھٹکا، درجنوں افراد پیپلزپارٹی میں شامل
نیا نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو فروخت نہیں کرسکے گا۔نیپرا ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہوگا
موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر نئی ریگولیشنز کا اطلاق ان پر بھی ہوگا۔




