ای ٹی پی بی ملازمین کی تنخواہوں، پنشن،ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اورہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری دیدی ۔

ای ٹی پی بی ملازمین کو ریلیف بجٹ 26-2025 کے نوٹیفکیشن کے مطابق فراہم کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیرکو بڑا جھٹکا، درجنوں افراد پیپلزپارٹی میں شامل

چیئرمین قمرالزمان ہیڈ آفس پہنچے اس موقع پر ای ٹی پی بی ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین بورڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کی ادائیگی ہمیشہ یقینی بنائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قائدملت چوہدری غلام عباس کی تاریخی خدمات ناقابل فراموش،سعید قریشی

انہوں نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کا معیار چیک کیا۔صاف پانی کی فراہمی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیزکا شیڈول جاری

فیکٹری ورکر نے غلطی سے ساتھیوں کی تنخواہیں وصول کر لیں، رقم واپس کرنے سے انکار

تنخواہوں ، پنشن اور ہائوس رینٹ میں اضافے پرای ٹی پی بی ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلیٰ افسران سے اظہارِ تشکر کیا ۔

یاد رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن اور 19 جون 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لے لیا تھا۔

ان نوٹیفکیشنز کے مطابق، حکومت نے دوبارہ سرکاری ملازمت میں پنشن اور تنخواہ دونوں حاصل کرنے پر پابندی لگا دی تھی، جبکہ 19 جون کے نوٹیفکیشن میں مشروط طور پر پینشن وصولی کی اجازت دی گئی تھی،

بشرطیکہ تنخواہ گراس پینشن کے برابر کم کی جائے۔وزارت خزانہ نے ان تبدیلیوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا ہے اور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا آفس میمورنڈم بھی بھجوا دیا ہے۔

Scroll to Top