عمران خان کے بیٹوں کا جنوری میں پاکستان آنے کا اعلان

لندن (کشمیر ڈیجیٹل) بانی تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا جنوری میں پاکستان آنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی کی ایک اور بڑی کامیابی، ہنگور کلاس چوتھی آبدوز غازی لانچ

قاسم اور سلیمان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران سے ملنے کی اجازت لینے کیلئے پاکستانی حکومت سے بات کی کوشش کی جبکہ چند ماہ قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ آ کر عمران خان سے مل سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا اعلان

اس پر قاسم کا جواب میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں نے کھل کر کہا ہے لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے کہ جنوری میں جانا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

اس سوال کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر ان سے کیا بات کریں گے اور کیا وہ ان سے “کسی ڈیل ” پر غور کرنے کا کہیں گے؟۔

اس پر قاسم نے کہا کی کہ “جو بات آپ کو سمجھنی چاہیے وہ ان کی زندگی ہے، عمران خان اسے اپنی زندگی کا مقصد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلائیں‘۔

قاسم نے مزید کہا کہ اگر وہ ابھی ڈیل کرکے ہمارے پاس آئے اور انگلینڈ میں رہیں تو میں جانتا ہوں کہ ان کو یہ تکلیف ہو گی کہ انہوں نے اپنا ملک برباد ہونے کے لیے چھوڑ دیا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ ڈپریشن میں چلے جائیں گے۔

Scroll to Top