اسلام آباد میں پراپرٹی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے وفاقی دارالحکومت کی جائیدادوں کا نیا ویلیو ایشن ٹیبل معطل کردیا۔

ملک بھر میں ویلیو ایشن ٹیبلز 29 اکتوبر 2024 کو نظرثانی کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد میں فیڈرل ٹیکس محتسب میں زیر التوا شکایات کے باعث یہ عمل مؤخر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نادہندگان 31 دسمبر تک ٹیکس ادا کریں ورنہ پراپرٹی سیل کی جائیگی ، محکمہ ایکسائز پنجاب

اسلام آباد کے لیے 8 دسمبر 2025 کو ایس آر او جاری کیا گیا جس پر عوام الناس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے درج ویلیوز کو حقیقی مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قرار دیا۔

نئے ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس پراپرٹی کی اصل مارکیٹ قیمت سے بڑھ گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے عوام اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے اعتراضات کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درست قرار دیے گئے۔

بعد ازاں اسلام آباد کے لیے ویلیو ایشن ٹیبل کی دوبارہ جانچ پڑتال اور از سر نو تعین کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کابینہ : طلباء یونین بحال، پراپرٹی ٹیکس میں کمی، بجلی بقایاجات معاف سمیت درجنوں منصوبوں کی منظوری

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آر او 2392(1)/2025 کو 31 جنوری 2026 تک یا نظرثانی شدہ ایس آر او کے اجرا تک (جو بھی پہلے ہو) معطل رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نےویلیو ایشن ٹیبل کیخلاف 22دسمبر 2025کو احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔

Scroll to Top