سیمنٹ کی بوری 10 روپے مہنگی،محکمہ شماریات کی رپورٹ جاری

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

محکمہ شماریات کے مطابق 11 دسمبرکو ختم ہونے والےہفتے میںسیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈکی گئی

سیمنٹ کی بوری کی قیمت پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.70فیصد زیادہ ہے ۔پیوستہ ہفتے میںسیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1379 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونیوالے 4 بھارتی رافیل طیاروں کے نمبرز سامنے آگئے

اسی طرح 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1445 روپے ریکارڈ کی گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار فہیم ربانی کے چھوٹے بھائی سردارشاہجہان ربانی حادثے میں جاں بحق

جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1367،راولپنڈی 1361،گوجرانوالہ1420، سیالکوٹ1400،لاہور1488،فیصل آباد1380، سرگودھا1397، ملتان 1397،بہاولپور1400، پشاور1370 اوربنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں پی ایس ایل 11 کے میچز، پی سی بی کے بڑے منصوبے منظور

اسی طرح 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں آزادکشمیر، راولپنڈی ، اسلام آبادمیں 1367 جبکہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1378 تک پہنچ گئی

حیدرآباد1428،سکھر1525، لاڑکانہ1407، کوئٹہ 1490 اورخضدار میں1443 روپے ریکارڈکی گئی۔

Scroll to Top