سردار شاہجہان ربانی

سردار فہیم ربانی کے چھوٹے بھائی سردارشاہجہان ربانی حادثے میں جاں بحق

سدھنوتی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار فہیم ربانی کے چھوٹے بھائی سردار شاہجہان ربانی حادثے میں جھلسنے کے باعث دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ پنجاب ورہنما پیپلزپارٹی میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

مرحوم سابق وزیر حکومت سردار اختر ربانی کے صاحبزادے اور سابق وزیر حکومت سردار اصغر آفندی کے نواسے تھے۔

نمازِ جنازہ رات ساڑھے 8 بجے سکیم تھری راولپنڈی میں جبکہ بروز بدھ دن 11 بجے آبائی علاقہ بلوچ میں ادا کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کی شہریوں کو شناختی کارڈ سے متعلق اہم ہدایات جاری

شاہجہاں ربانی کی دوسری نماز جنازہ کل بروز بدھ دن 11 بجے آبائی علاقے بیٹھک بلوچ سدھنوتی میں ادا کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حج 2026 انتظامات:حجاز مقدس میں عازمین حج کے لیے بڑی سہولیات

سردار شاہجہاں ربانی کے انتقال پر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سمیت سیاسی،سماجی اور صحافتی حلقوں کا اظہار افسوس۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی میڈیا بھی سڈنی حملہ آوروں کی بھارتی شہریت کا ثبوت سامنے لے آیا

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین بالخصوص اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Scroll to Top