کراچی اور سومیانی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ،صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجس کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں زلزلہ، درجنوں افرادزخمی ،بڑے پیمانے پر نقصان
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے وندر اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلو میٹر دور سومیانی میں تھا۔
زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔




