شعیب اختر ڈھاکہ پہنچ گئے،بی پی ایل کیلئےبطورمینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ڈھاکہ(کشمیر ڈیجیٹل) سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اتوار کو ڈھاکا پہنچ گئے،

سابق فاسٹ بائولر بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان، کشمیر ،خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان

عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اتوار کو ڈھاکا پہنچ گئے،

مزید یہ بھی پڑھیں:سڈنی حملہ: پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب،ملزم بھارتی نژاد نکلا

شعیب اختر بنگلہ دیش میں ہونیوالے بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔


رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے تیز رفتار بولر کی شمولیت ٹیم کیلئے ایک اہم قدم ہے

شعیب اختر کی شمولیت سے کیپیٹلز کی تیاری میں بین الاقوامی تجربے، جیتنے کے جذبے اور قیادت کی اہمیت بڑھے گی۔

کیپیٹلز 27 دسمبر کوسلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں راجشاہی وارئرز کیخلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ بی پی ایل کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعے سے ہو رہا ہے جس کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top