کروم بکس کی تقسیم ،وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: حکومت نے طلبہ کو ڈیجیٹل سہولتوں سے لیس کرنے کیلئے لاکھوں کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو کروم بکس دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوان طلبہ کے لیے ایک بڑے تعلیمی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت تعلیم اور نوجوانوں کی بااختیاری کو اپنی اولین ترجیح بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ ایم ڈی کی پہلی بار اپنا فلپ لیپ ٹاپ لانچ کرنےکی تیاری

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا حکومت کی عملی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس سے معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

رانا مشہود احمد کے مطابق ٹی ٹی کیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے مجموعی طور پر 12 لاکھ کروم بکس فراہم کئے جائیں گے۔

ان میں سے 7 لاکھ کروم بکس فوری طور پر طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ باقی 5 لاکھ جون 2026 تک فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 2 برسوں میں پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے مزید 30 لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، جس سے آن لائن تعلیم کو فروغ ملے گا اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کوخبردار کر دیا

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کروم بکس کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی۔

’اس پروگرام میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی شامل کیا جائیگا تاکہ ملک بھر میں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

Scroll to Top