عوامی ایکشن کمیٹی بدمعاشی پر اتر آئی، محکمہ برقیات کی ٹیم پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بھر میں لوڈ شیڈنگ مسئلہ بن چکا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی ممبران نے مظفرآباد کے علاقے نیا محلہ میں ڈیوٹی پر مامور محکمہ برقیات کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔

سب انجینئر برقیات مدینہ مارکیٹ سیکشن، سید عدنان گیلانی اپنی ٹیم کے ہمراہ نیا محلہ میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے پہنچے تو مقامی افراد ،تاجروں نے ڈیوٹی پر معمور محکمہ برقیات کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ گالم گلوچ اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسام:کرپشن کے الزام میں چاربھارتی کرکٹرز معطل، مقدمہ درج

نیا محلہ میں ٹرانسفارمر خرابی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا،محکمہ برقیات کے عملے پر تشدد کے بعد ملازمین کا احتجاج کا اعلان، حکومت سے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

دوسری جانب محکمہ برقیات کے عملے نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ناروا سلوک کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ عملے کا کہنا تھا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم سڑکوں پرآئیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معروف اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے ریورس ریمپ جمپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

سب انجینئر برقیات سید عدنان گیلانی اور ان کی ٹیم پر نیا محلہ میں دوران ڈیوٹی/بحالی بجلی چند عناصر کی طرف سے حملہ، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کیخلاف سٹی تھانہ میں درخواست برائے ایف آئی آر جمع کروا دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن نظریاتی استحکام کا عزم،سمعیہ ساجدراجہ

محکمہ برقیات عملے کا کہنا ہے کہ عدم اندراج ایف آئی آر کی صورت میں کام چھوڑ ہڑتال اور دفتر نیلم پل کے مقام سے جملہ ملازمین برقیات کے ساتھ صبح دس بجے سڑک بند کر کے احتجاج کیا جائے گا دوسری جانب اہلیان محلہ نے بجلی بحال کا مطالبہ کر دیا

مزید یہ بھی پڑھیں:پشاور: ’ایف سی‘ ہیڈکوارٹر حملہ کیس میں تفتیش، دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ برقیات کے ملازمین پر دوران ڈیوٹی مدینہ مارکیٹ کے تاجر راجہ باسط کا ساتھی ذیشان ملک کے ہمراہ حملہ گالم گلوچ اور مارنے کی دھمکیاں۔محکمہ برقیات کے ملازمین کا تشویش کا اظہار۔

Scroll to Top