اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
سلطان محمد گولڈن نے طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیونگ کے بعد کامیابی کے ساتھ ریمپ جمپ مکمل کیا اور 121.72 فٹ کا شاندار جمپ لگا کردنیا کو حیران کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیکنیکل ٹیم کا گریڈاسٹیشن سائٹ کا دورہ،حفاظتی اقدامات کا جائزہ
اس سے قبل دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3 انچ طویل تھا، جسے سلطان گولڈن نے نمایاں فرق سے توڑدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیشنل گیمزاختتامی تقریب:چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بلاول بھٹو مہمان خصوصی
اس خطرناک اور تکنیکی اعتبار سے مشکل اسٹنٹ میں غیر معمولی مہارت، توازن اوراعصابی مضبوطی کا مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب میں موجود شائقین اورماہرین نے سلطان محمد گولڈن کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا، سلطان گولڈن کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی محنت، مسلسل مشق اوراپنے ملک کا نام روشن کرنے کے جذبے کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے کوچ، ٹیم اوراہلِ خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے، سلطان محمد گولڈن کے اس ریکارڈ نے پاکستان کا نام عالمی اسٹنٹ ریکارڈز میں ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔




