وادی لیپہ میں برفباری،غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، انتظامیہ کی ہدایت

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، نیلم کی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اورسیاحوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا گیاہے۔

نیلم انتظامیہ کی جانب سے  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی لیپہ میں برفباری کے باعث سیاح وشہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، صرف 4×4گاڑیاں چین کا استعمال کر کے ہی سفر کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ جنت نظیر وادی نیلم میں ایک ہفتہ موسم خوشگوار رہنے کے بعد زیریں علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہواہے۔

محکمہ موسمیات میں نیلم سمیت آزادکشمیر بھر میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top