اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں آزادکشمیر سے سردار عبدالقیوم نیازی کو بھی شامل کرلیا گیاہے۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردار عبدالقیوم نیازی،خواجہ فاروق احمد ملاقات، عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
عمرایوب، شبلی فراز، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اورسردارقیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اسدقیصر، عامرڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب، لال چند ملہی بھی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کےلیے پالیسی لائن طےکرےگی، پارٹی کے تجربہ کاراراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
پولیٹیکل کمیٹی قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموںو کشمیر کی اسمبلیوں میں پارٹی کی پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے پیروی کی جانے والی پالیسیاں بھی مرتب کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں ضرورت کے مطابق مزید افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا یا نکالا بھی جا سکتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹیاں بھی جائیں گی جن کا متعلقہ تجربہ ہو، بشمول پارٹی کے ونگز کے عہدیداران، جنہیں ذیلی کمیٹیوں میں خدمات انجام دینے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ
حیرت انگیز طور پر سیاسی کمیٹی میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ممکنہ طورپر یہ سیاسی کمیٹی ہی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بھی فیصلے کریگی۔




