اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی تشکیل اور مسلم لیگ ن کے بطورقائد ایوان منتخب ہونے کے حوالے سے سابق وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ حلالے کیلئے بھی پہلے شرعی طلاق اور عدت ضروری ہے” ن لیگ کا وزیر اعظم کا ووٹ دے کر اپوزیشن میں بیٹھنا کسی طور حوصلہ افزا روش نہیں ہے۔
مجھے یہاں کوئی شرعی تقاضا پورا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔مگر بدقسمتی سے آزادکشمیر اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ایسا کیا اور وہ ہوچکا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں محمد مجتبیٰ بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے بھارت کے 12 کے قریب طیارے مار گرائے، فوٹیجز صرف 8 کی سامنے آئیں،سردار عتیق خان
سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ میں نے پیپلزپارٹی کو موقع دیا کہ جس کی اسمبلی میں غالب اکثریت ہے اس کو موقع ملنا چاہیےکہ وہ حکومت بنائے ۔ رہی بات فیصل ممتاز راٹھور کو لانے کی تو وہ ایک جمہوری پراسیس کے تحت وزیراعظم منتخب ہوئے ۔
شوکت نواز میر کے گھر کیوں نہیں گئے؟ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا بڑا انکشاف
فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم شوکت نواز میر کے گھر جانا ایک اچھا عمل ہے ۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اخلاقی قدریں ہیں مگر اس کے بعد یہ اخلاقی قدریں نہیں رہتیں۔اخلاقی قدریں یکطرفہ نہیں بلکہ دوطرفہ ہوتی ہیں۔اگر ردعمل اچھا نہ آئے تو وہ گلے کا طوق بن جاتے ہیں۔مجھے بھی کہا گیا کہ آپ شوکت نواز میر کو ملنے کیوں نہیں گئے تو میرا ایک ہی جواب تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا نیرٹیو اینٹی پاکستان اور اینٹی سٹیٹ نیرٹیو تھا ۔ مجھے اپنا نظریہ اپنی جان سے بھی پیارا ہے اور مجھے اپنی جان کی بھی پروا نہیں اس لئےمجھے اپنے اقتدار کی بھی قربانی دینا پڑی تو دیدی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئی اپنے آپ کو وزیراعظم نہ سمجھے ،فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی،نوازشریف
سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ میری مرشد میری ماں ہیں۔ میری دو بیگمات ہیں، اخراجات کا سلسلہ گاؤں کی زمینوں سے چلتا ہے، مگر جو بیگم میرے ساتھ ہیں وہ پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور آن لائن بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں۔۔۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ میں 19 جولائی 1947 کا نظریاتی پاکستانی ہوں، جس کے الحاق کے نظریہ کیلئے میرے آباؤ اجداد نے آگ و خون کے دریا عبور کئےاسکے خلاف کوئی بات کرے گا تو میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ اگر آپ بلوچستان میں دہشتگردی سے باز نہیں آئیں گے تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری پاک افواج اور میزائیل ٹیکنالوجی آپ کو گھس کر نیست و نابود کر دینگے۔۔۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ ایک نقطہ ہی محرم سے مجرم بنا دیتا ہے۔ جو احتجاج علاقوں اور رشتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کریں انہیں کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے یا حوصلی شکنی یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے جو دریا کے اس پار بھی ہیں اُس پار بھی۔۔۔
<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/jbfCX9lp34E?si=jHhy2zFXQqfqVy7r” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen></iframe>




