پاک فوج نے بھارت کے 12 کے قریب طیارے مار گرائے، فوٹیجز صرف 8 کی سامنے آئیں،سردار عتیق خان

میرپور (آصف اقبال، کشمیر ڈیجیٹل) مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی اور کشمیر بنے گا پاکستان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔

استحکام پاکستان ریلی،ڈڈیال کی فضاء پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے استحکام پاکستان ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے کا پاکستان سے ڈڈیال کی فضاء گونج اٹھی۔۔

استحکام پاکستان ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے کشمیر بنے کا پاکستان ورکز کنونشن میں قومی یکجہتی اتحاد اور استحکام پاکستان کا عزم دہرایا گیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: 15 دسمبر تک بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، ایس ڈی ایم اے

صدر جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان بھارت ظلم سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کی علمبردار ہے۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ، کشمیر بنے گا پاکستان تحریک منزل کے قریب، سردار عتیق خان

آزاد کشمیر بھر میں ورکرز کنونشن کریں گےجبکہ مقررین نے کہا استحکام پاکستان کیلئے قوم یکجا ہے پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔۔

کشمیر بنے گا پاکستان تحریک منزل کے قریب ہے مسلم کانفرنس تمام برادریوں اور قبیلوں کا گلدستہ ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے ڈڈیال کنونشن میں خطاب کے دوران کہا کہ قادیانیوں کو آزادکشمیر میں سردار عبدالقیوم نے سب سے پہلے غیر مسلم قرار دیا تھا۔

پاک فوج کا پہلا بریگیڈ قیوم بریگیڈ کے نام سے تشکیل دیا گیا تھا،سردار عتیق خان

مسلم کانفرنس پہلے بنی پاکستان بعد میں فوج میں پہلی بریگیڈ کا نام بھی قیوم بریگیڈ تھا۔ہمیں فوج کا سہولت کار کہا گیا اس فوج کا ایجنٹ ہونا اعزاز کی بات ہے۔

سردار عتیق خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی فوج قاتل ہے اور پاک فوج ہمارا دفاع کر رہی ہے۔معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کے 12 کے قریب طیارے مار گرائے فوٹیجز صرف 8 کی سامنے آئی۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ نشاءاللہ ایک وقت آئے گا کہ بچوں کو لوگ بتائیں گے کہ ہندوستان ایک ملک ہوتا تھا۔پاکستان جس حالت میں بھی ہو مسلم کانفرنس پاکستان کے ساتھ ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی عمر 93 سال ہوگئی اب تک کوئی سیاسی لاش نہیں گری۔مسلم کانفرنس کو روز اول سے سازشوں کا سامنا رہا ہے یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا۔

ہم کہتے ہیں مظفرآباد واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔ قائد اعظم نے مسلم کانفرنس کو اپنی جماعت کہا تھا۔

پاکستان کے اداروں اور جماعتوں سے کہتا ہوں قائد کی جماعت کے نظریئے پر عمل کریں۔۔

کشمیر کی ساری جماعتیں محب وطن ہیں لیکن کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ صرف مسلم کانفرنس کے لوگوں کے سینوں میں لگا ہوتا ہے

پاکستان میں صوبوں کی تعداد میں اضافہ کریں 15 سے 20 صوبے بنائیں۔

Scroll to Top