مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل )وزیرخزانہ و ریونیو، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجید کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کیلئے فیصلوں اور حکومت اور JAAC کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میں اجلاس منعقدہوا ۔
اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری برقیات ، سیکرٹری سروسز ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران پر درج تمام ایف آئی آرز واپس کی جائیں گی اور جن لوگوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے ان کو مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کنگ سلمان ریلیف پیکیج غائب،اسسٹنٹ کمشنرخورشید آباد کی بڑی کرپشن پکڑی گئی،ویڈیو وائرل
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہداء کے ورثاء میں سے ایک شخص کو سرکاری نوکری دی جائے گی ۔ زخمی کو 10 لاکھ اور شہداء کو 1 کروڑ روپے اور تمام پراپرٹی ٹیکسز کو پنجاب کے برابر لایا جائیگا ۔
اجلاس میں گریٹر واٹر سپلائی سکیموں کو فوری طور پر مکمل کرنے اور ہائی کورٹ نے اوپن میرٹ کے حوالہ سے جو فیصلہ کیا ہے اس پر من و عن عمل درآمد کیا جائےگا۔
برقیات سے متعلق جو بھی جملہ معاملات زیر کار ہیں ان کو فوری حل کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں تعلیمی بورڈ پونچھ اور مظفر آباد میں قائم کیے جائیں گے تاہم میر پور بورڈ سے اثاثہ جات منتقل نہ کئے جائیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور: پابندیوں کی نئی لہر، پیدل سڑک عبور کرنے پرمقدمہ درج
کوٹلی ڈی ای او آفس سے جاری شدہ فیمیل اساتذہ کے متنازعہ تبادلہ جات کو فوری طور پر منسوخ کیا جائےگا ۔ ہیلتھ کارڈ پر فوری کارروائی کی جائیگی۔
وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ایم آر مشین جدید ترین خریدی جائیں ، ہائیڈل پر اجیکٹس سے متعلق معاملات محکمہ قانون اور برقیات فوری حل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر حکومت نے اردلی الاؤنس وفاق کے برابر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
معذور افراد کا کوٹہ ایک سے بڑھا کر 5فیصد کرنے کیلئے معاملہکابینہ اجلاس میں پیش کئے جانے کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ طلباء یونین کےکوڈ آف کنڈیکٹ کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی فورا اپنی رپورٹ پیش کرے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کی بحالی کے سلسلہ میں عدالتی سطح پر موثر پیروی کی جائے۔




