کنگ سلمان ریلیف پیکیج غائب،اسسٹنٹ کمشنرخورشید آباد کی بڑی کرپشن پکڑی گئی،ویڈیو وائرل

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)فارورڈ کہوٹہ تحصیل خورشید آباد رات تقریباً 8 بجے اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد کی گاڑی میں آٹا لوڈ کیا گیا یہ وہ آٹا ہے جو انڈین فائرنگ سے متاثرہ لوگوں کیلئے کنگ سلیمان کی طرف سے دیا گیا تھا ۔

موصوف اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد اس سے قبل بھی چار مرتبہ آٹا لے گئے ۔45 سولر پلیٹیں تقریباً 60 سے زاہد کھجوروں کے کاٹن اس وقت تک اسسٹنٹ کمشنر کہیں لے جا چکے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، ایم جی کی نئی الیکٹرک گاڑی متعارف

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ گاڑی کے پچھلے حصے میں آٹا لوڈ ہے اور گاڑی کی سیکنڈ سیٹ پر ٹینٹ اور کھجوروں کے کاٹن لوڈ ہیں ۔

جنگ کو تقریباً آج تک سات ماہ سے زاہد عرصہ ہو چکا ہےلیکن اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں اس وقت تک مال پڑا ہوا ہے ،عوامی حلقوں نے متاثرین سے ناانصافی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے ایک ملازم نے مال چوری کیا جب وہ پکڑا گیا تو اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد نے اس پر تشدد کیا اور کچھ مال واپس کروایا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی : چناری بازار کے الیکشن 24 دسمبر 2025 کو ہوں گے : ضلعی انتظامیہ کا اعلان

آج یہ ریٹ نوجوانوں نے بازار میں ڈالنی تھی لیکن چونکہ کافی نوجوانوں کی رش تھی جس کی وجہ سے بات لیک ہو گئی اور ایک معزز نے مخبری کی جس کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کو پتہ چل گیا اور انہوں نے گاڑی نہیں نکالی جس کی وجہ سے یہ ریٹ بازار میں نہیں پڑ سکی۔،۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکام بالا اس بات کا نوٹس لیں اور اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد سے جواب طلب کریں کہ آج تک انڈین فائرنگ کی ریلیف لوگوں میں تقسیم کیوں نہ کی گئی اور آج تک یہ مال یہاں کیوں پڑا رہا لوگوں میں کیوں تقسیم نہ کیا گیا۔۔

معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ جتنا مال موصوف لے گئے ہیں اور ملازموں میں تقسیم کیا گیا اس کا جواب کون دے گا اسسٹنٹ کمشنر کو بدعنوانی میں نوکری سے فارغ کیا جائے تاکہ ایسے کرپٹ آفیسران کو سبق مل سکےاور تمام اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد آفس کے تمام ملازموں کو انکوائری میں شامل کیا جاے تاکہ حقایق سے پردہ اٹھ سکے۔۔

Scroll to Top