جہلم ویلی

جہلم ویلی : چناری بازار کے الیکشن 24 دسمبر 2025 کو ہوں گے : ضلعی انتظامیہ کا اعلان

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے ایس پی جہلم ویلی سے مشاورت کے بعد چناری بازار کے الیکشن کی تاریخ باہمی اتفاقِ رائے سے 24 دسمبر 2025 مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق الیکشن شیڈول طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز، تاجر برادری اور مقامی نمائندگان سے مشاورت کی گئی تاکہ عمل کو شفاف، منظم اور پُرامن بنایا جاسکے ۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے گی جبکہ سکیورٹی کے مؤثر انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برنالہ: نایاب طوطوں کے شکار کیخلاف وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی ، جال و دیگر سامان ضبط

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے کہا کہ ’’چناری بازار کے الیکشن کا مقصد مقامی مارکیٹ کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور تاجروں کی نمائندگی کو مستحکم کرنا ہے ۔

ایس پی جہلم ویلی کے مطابق پولنگ کے دن پولیس گشت، چیکنگ اور سکیورٹی پلان کو سخت بنایا جائے گا ۔

تاجر حلقوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا کہ الیکشن پُرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوں گے ۔

Scroll to Top