کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل )فوڈ اتھارٹی کوٹلی نے تحصیل کھوئی رٹہ میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ڈونگی بازار اور سیری بازار میں اہم کارروائیاں کیں ۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی منظم اکرم چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز کامران اسحاق اور انعام جاوید نے متعدد دکانوں کا اچانک معائنہ کیا ۔
کارروائی کے دوران ایکسپائرڈ اور ناقص اشیائے خوردونوش کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، جبکہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت فوڈ بزنس آپریٹرز کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی کی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی : چناری بازار کے الیکشن 24 دسمبر 2025 کو ہوں گے : ضلعی انتظامیہ کا اعلان
صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایک دکاندار کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور متعدد دکانداروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔
افسران نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ خوراک کے معیار اور صفائی کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔
علاقہ عوام نے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی چیکنگ سے بازاروں میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی میں بہتری آتی ہے ۔




