برنالہ

برنالہ: نایاب طوطوں کے شکار کیخلاف وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی ، جال و دیگر سامان ضبط

برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل) سب ڈویژن برنالہ جو کہ انڈین’’ را ‘‘ طوطوں کا مسکن سمجھا جاتا ہے لیکن ایک عرصہ سے شکاری جالوں کے ذریعے ان طوطوں کو پکڑ کر پنجاب میں لے جا کر مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف تھے ۔

محکمہ وائلڈ لائف آزاد جموں و کشمیرمختلف بین الاقوامی این جی او کے تعاون سے نایاب نسل کے ان پرندوں کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔

اسی سلسلہ میں آج خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ یونین کونسل امبڑیالہ کے علاقہ پیرووالہ کے قریب جنگل میں شکاریوں نے طوطے پکڑنے کے لئے جال لگا رکھے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں مستحکم ، فی تولہ کتنے کا ہے؟تفصیلات جانیے

وائلڈ لائف کے ضلعی ذمہ دار اور ممبر ضلع کونسل امجد غذن جرال اطلاع ملتے ہی دیگر ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔

جال اور دیگر سامان ضبط کر کے نامعلوم افراد کے خلاف  قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر متعلقہ اداروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ۔

اس موقع پر امجد غذن جرال نے کہا کہ سب ڈویژن برنالہ کی حدود میں ہر قسم کے غیر قانونی شکار پر پابندی عائد ہے ۔ پرندے اور جانور قدرت کا حسن ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں 3نئے ہائیڈروپاور پراجیکٹس کی تعمیر کی منظوری

ان کی نسل کشی نہ کی جائے ۔ یہ پرندے اس موسم میں بیریوں کے درختوں پر آتے ہیں ۔ اور شکاری جال لگا کر ان نایاب پرندوں کو پکڑ لیتے ہیں ۔

غیر قانونی شکار کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شکاریوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈونیشین صدرکا چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سیلوٹ ،ویڈیو وائرل

Scroll to Top