پاکستانی انجینئرز کا بڑا کارنامہ،بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کا کامیاب تجربہ کر لیا

کراچی:این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ٹیسٹ ڈرائیوو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی درآمد سے متعلق طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کردی گئی

ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا اب یہ خودکار یا اے آئی ڈرائیونگ کار این ای ڈی کی سڑکوں پر رواں دواں ہے۔

چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اوع اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔

ڈرائیور لیس کار تیار کرنے والے انجینئرز کی ٹیم کے سربراہ اور نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خرم نے دوران ڈرائیونگ نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم ایک سال سے اس منصوبے پر کام کررہے تھے ہم نے اسے پروجیکٹ کو اب میچیورٹی تک پہنچا دیا ہے۔

اس وقت ہم کار کے ٹرائلز بھی کررہے ہیں، روڈ ڈرائیوو بھی کررہے ہیں، ہم نے ریڈار ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر ویژن کے ساتھ اسے آگے بڑھایا ہے۔

اسٹیئرنگ کنٹرول کے بعد اب ہم آبجیکٹ ڈیٹیکشن، لین ریکگنیشن، اسپیڈ لیمٹ ڈیٹکشن اور سگنل لائٹ ریکگنیشن پر بھی کام شروع کرچکے ہیں جس سے کار ایک مکمل Autonomous driving پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ فی الحال گاڑی کی اسپیڈ الگورتھم میں 15 سے 20 رکھی گئی ہے آٹونومس ڈرائیونگ میں ٹرننگ موڈ اور سامنے سے آنے والے کسی بھی ٹریفک کی judgment موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرا نے سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں

اے آئی بیس ڈرائیور لیس کار بنانے والی انجینئرز کی ٹیم کے ایک رکن انضمام خان نے بتایا کہ دنیا کی ان چند گاڑیوں میں سے ایک یے جو پاکستان کےuncontrolled urban environmentکا سامنا کررہی ہے، ہماری سینسر ٹیکنالوجی بہت اسٹرونگ ہے۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے دور میں شروع ہوا تھا جو موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد کے دور کے آغاز میں ہی ایک سنگ میل عبور کرچکا ہے۔

Scroll to Top