اسلام آ باد:آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر خالد محمود نے آزاد کشمیر میں عمومی اور خاص طور پر پونچھ ریجن میں بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ایگزیکٹو انجینئر برقیات راولاکوٹ راجہ یاسر ربانی نے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر خالد محمود اور چیف انجینئر پلاننگ اعجاز مخدوم کے ساتھ آئیسکو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں اوور لوڈ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم اور لوڈ شیڈنگ کی جاریہ صورتحال پر صارفین اور عوام علاقہ کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں بجلی کھپت میں اضافہ، محکمہ برقیات کا الرٹ جاری
قابل قدر چیف ایگزیکٹو اور چیف انجینئر نے آزاد کشمیر میں عمومی اور خاص طور پر پونچھ ریجن میں بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے پی ڈی کنسٹرکشن IESCO کو فوری ہدایت دی کہ وہ باغ میں جائیں اور نالہ ماہل میں تباہ شدہ 132KV ٹاور کی تعمیر کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ عوام علاقہ کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جاسکے۔
انہوں نے چیف انجینئر پلاننگ کو ہدایت کی کہ بڑھتے ہوئے لوڈ کیساتھ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے فوری ورکنگ سٹارٹ کی جائے۔
چیف انجینئر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ جمعہ کے روز ٹیکنیکل ٹیم نے راولاکوٹ گرڈ پر دو عدد فیڈرز کی سی ٹیز کو اپ گریڈ کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کی لوڈ اٹھانے کی استعداد میں دو گنا اضافہ ہو چکا ہے اور مزید تین عدد فیڈرز کی استعداد میں جلد اضافہ ہو جائے گا اور ٹریپنگ اور اوور لوڈنگ کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹھک اعوان آباد : بجلی کا بدترین بریک ڈائون،شہری زندگی مفلوج، کاروبار ٹھپ
ایکسین برقیات راولاکوٹ نے آزاد کشمیر کے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے دونوں آفیسران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔




