وزیراعظم فیصل راٹھور سے گلزارخان راٹھور کی اہم ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر رہنما راجہ گلزار احمد خان راٹھور اپنے ایک میڈیا پیغام میں کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کریں گے ۔۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے کارکنوں کو جائز مقام دینے اور گراس روٹ لیول پر تنظیم مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر رہنما راجہ گلزار احمد خان راٹھور نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور حویلی میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ، نظریاتی اور بنیادی کارکنوں کو ان کا مکمل حق دلانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت کی اصل طاقت کارکن ہیں، اور پارٹی کی مضبوطی کارکنوں کی عزت افزائی اور ان کے اعتماد کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیساتھ جنگ میں شکست کے بعد 163 بھارتی ایئرفورس پائلٹس مستعفی

راجہ گلزار احمد خان راٹھور نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے لے کر ضلعی سطح تک تمام کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی کامیابیاں ہمیشہ ان کارکنوں کی مرہونِ منت رہی ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پیپلز پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کارکن جو ابتدائی دنوں سے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے ساتھ کھڑے رہے، پارٹی کی نظریاتی بنیاد کو مضبوط کیا اور ہر موقع پر جماعت کا دفاع کیا، انہیں کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید عزت و احترام دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو چاہیے کہ وہ حویلی کے اندر پارٹی عہدیداران کو متحرک کریں، دیرینہ کارکنوں سے قریبی رابطہ بحال کریں، اور تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیں۔

کارکنوں کے مسائل کے حل، ان کے مشوروں کو اہمیت دینے اور انہیں پارٹی فیصلوں میں شامل کرنے سے پارٹی نہ صرف مضبوط ہوگی بلکہ عوامی سطح پر اس کا اعتماد بھی بڑھ جائے گا۔

راجہ گلزار احمد خان راٹھور نے کہا کہ پارٹی قیادت اگر کارکنوں کو ان کا جائز مقام دے کر ساتھ لے کر چلنا ھے پیپلز پارٹی حویلی سمیت پورے آزاد کشمیر میں ناقابلِ تسخیر قوت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جماعت اپنے حقیقی وارثوں یعنی کارکنوں کو آگے لائے، ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور انہیں بہتر نمائندگی فراہم کرے۔

Scroll to Top