یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے اپنے والد سے نہیں مل سکیں:رمیش کمار

لراچی (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کا کہنا تھا کہ رضیہ سلطانہ 12 سال سے اپنے والد یاسین ملک سے نہیں مل سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن: ایف۔16 بیڑے کیلئے 686 ملین امریکی ڈالر اپ گریڈ پیکیج منظور

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ والد کے سائے سے کسی بچے کو دور رکھنے کی اجازت کی کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا، یہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ : 3نوعمر لڑکوں نے سٹیڈیم کو راکھ کےڈھیر میں تبدیل کردیا

سربراہ پاکستان ہندو کونسل نے کہا کہ ماضی میں جہاں سے بات چیت رکی وہیں سے دوبارہ شروع کی جانی چاہیے ہمیں کشمیر میں ٹورازم کو فری کرنا پڑے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی اندرونی معاملات میں مداخلت پر ناروے سفیر کو تنبیہہ ،سخت ترین مراسلہ ارسال

حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ لے جانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ، عالمی برادری کو فوری نوٹس لے کر یٰسین ملک کے حق میں بھارت کو دبائو میں لانا چاہیے ۔

اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کی جانب سے یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

دوسری جانب کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔

اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کر دی۔

رضیہ سلطانہ نے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔

Scroll to Top