واشنگٹن: ایف۔16 بیڑے کیلئے 686 ملین امریکی ڈالر اپ گریڈ پیکیج منظور

واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل)ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کیلئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ 2026: ٹکٹوں کے خواہشمند شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16 ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بحث کریں گے۔

ایجنسی کے مطابق یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گی کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی (interoperability) برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ : 3نوعمر لڑکوں نے سٹیڈیم کو راکھ کےڈھیر میں تبدیل کردیا

اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خوشگوار ملاقاتوں کے بعدسامنے آئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ایس سی اے کے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار اور مضبوط رکھے گی۔

خط میں کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مؤثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گے۔

Scroll to Top