ایس سی او نے پونچھ کے نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی

راولاکوٹ؛ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کہا ہے کہ وعدوں کی تکمیل اور خوابوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سپیشل کمیونیکیشنز ٓارگنائزیشن نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی رسائی کے ذرائع فراہم کر دتیے ہیں۔

ایس سی او کے زیراہتمام ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، ضلع سدھنوتی کے علاقوں بلوچ اور تراڑ کھل میں فری لانسنگ ہبز کا افتتاح کر دیا گیا۔

ایس سی او نے ہجیرہ، آزاد کشمیر میں نیا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (STP) ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جس کاافتتاح ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ HI(M) نے انجام دیا جو خطے میں ڈیجیٹل وسائل، آئی ٹی تربیت اور فری لانسنگ مواقع کی توسیع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او حویلی کی ناقص سروس:ماہانہ پیکیجز 10 دن میں ختم، صارفین پریشان

تقریب میں کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری مختار احمد ڈپٹی کمشنر پونچھ پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج ہجیرہ محمد لطیف خان سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مقامی نوجوانوں، فری لانسرز اور معززین سے ملاقات کی۔

ڈی جی ایس سی او کی آمد پر کمانڈر2 اے کے بریگیڈ کمانڈنگ افیسر 61 سگنلز بٹالین،ضلعی نمائندوں اور پروجیکٹ ٹیم نے ان کا خیرمقدم کیا اورانہیں STP ہجیرہ کے قیام، استعداد کار، تربیتی پروگرامز اور نوجوانوں کے لیے متعارف کرائی گئی ڈیجیٹل سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ہجیرہ جیسے حساس اور پہاڑی علاقے میں جدید ٹیکنالوجی سینٹر کا قیام ایس سی او کے اس مشن کا تسلسل ہے جس کے تحت ادارینے ازاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز FLHs قائم کیے ہیں جن میں سے ایک بڑی تعداد آزاد کشمیر میں موثر طور پر کام کر رہی ہے۔

افتتاح کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جن میں ٹریننگ لیب، کوورکنگ اسپیس، ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی سسٹمز اور خواتین کے لیے مخصوص ورک ایریا شامل تھے۔

انہوں نے تربیتی پروگراموں میں شریک نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کی، ان کے منصوبے دیکھے اور ان کے عزم کو سراہا۔

مقامی معززین نے بھی اس منصوبے کو علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ایک بے مثال اقدام قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورکے نوجوانوں،طلباء وطالبات کیلئے ایس سی او نے بڑی سہولت متعارف کرادی

فری لانسرز نے بتایا کہ جدید بینڈوڈتھ، مسلسل بجلی، اور محفوظ ماحول نے ان کی کارکردگی اور عالمی کلائنٹس کے ساتھ رابطے کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔

انہوں نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کو ہجیرہ کے نوجوانوں کے لیے’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا۔

اس موقع پر میجر جنرل عمر احمد شاہ HI(M) نے کہا کہ STPs کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور ان دور دراز علاقوں کو ڈیجیٹل پاکستان کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ SCO نوجوانوں کے لیے مزید ایسے مراکز قائم کرتا رہے گا تاکہ خطہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔

Scroll to Top