لندن (کشمیر ڈیجیٹل)برطانیہ میں ’’سپر فلو‘‘ کے نام سے پھیلنے والی نزلہ و زکام کی تیز وباء نے صورتحال تشویشناک بنا دی ہے اور حکومت نے کیسز میں اضافہ برقرار رہنے کی صورت میں اسکول بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بنی لنگڑیال میں آگ بھڑک اٹھی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں فلو کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث متعدد اسپتالوں نے اسٹاف، مریضوں اور آنے والے افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
حکام کے مطابق اگر کیسز میں اضافہ جاری رہا تو اسکولوں کی بندش بھی زیر غور ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چنگان پاکستان کا ’ایلسوِن ‘بلیک سیریز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہو چکی ہے۔ دوسری جانب میڈیکل اسٹورز پر فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزرز اور فلو سے متعلق ادویات کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
این ایچ ایس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلو ویکسین لگوائیں اور ماسک پہننے کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا بڑا اقدام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خورشید آباد منظور
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اگر وباء مزید بڑھی تو اسکولوں کی بندش اور عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی دوبارہ نافذ کی جا سکتی ہے۔




