سردیوں میں بجلی کھپت میں اضافہ، محکمہ برقیات کا الرٹ جاری

چناری (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ برقیات جہلم ویلی کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم اعلامیہ میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سردیوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کے بے دریغ استعمال سے مین گریڈ اسٹیشن شدید اوورلوڈ ہو چکا ہے، جو کسی بھی وقت بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ برقیات کے مطابق ان دنوں شہری بڑی تعداد میں برقی ہیٹرز، الیکٹرک چولہوں، گیزر اور راڈز کا بے تحاشہ استعمال کر رہے ہیں۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کو بنیاد بنا کر اس کا بے احتیاطی سے استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:پی ایس ایل میچز، آزادکشمیربھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی

ترجمان محکمہ برقیات کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل نہ صرف پورے نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ علاقے بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،

مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای :اقامہ قوانین سخت، لاکھوں درہم جرمانہ اوردیگر سزائوں کا عندیہ

ترجمان محکمہ برقیات کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو آئندہ ایک ہفتے سے دس دن کے دوران بجلی کا نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے، اور اس کی ذمہ داری اجتماعی طور پر عوام پر عائد ہوگی۔۔

محکمہ نے واضح کیا کہ بجلی کے موجودہ انفراسٹرکچر، خصوصاً ٹرانسفارمرز، اس قدر زیادہ لوڈ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اس وقت صرف ذمہ دارانہ طرز عمل ہی بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے۔محکمہ برقیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف ضروری آلات ہی استعمال کیے جائیں۔۔

راڈز، ہیٹرز اور الیکٹرک چولہوں کو غیر ضروری اوقات میں بند رکھا جائے- پانی گرم کرنے کے متبادل طریقے اپنائے جائیں محکمہ برقیات اہلکاروں سے تعاون کرتے ہوئے لوڈ کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

عوام سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے توانائی کے اس بحران سے نمٹنے میں محکمہ برقیات کا بھرپور ساتھ دیں گے، تاکہ موسمِ سرما میں بجلی کی ترسیل کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر جاری رہ سکے۔

Scroll to Top