بگ بیش لیگ : بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف

سڈنی(کشمیر ڈیجیٹل)آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش( بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔

بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جس میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

بابر رواں ہفتے بی بی ایل میں شرکت کیلئے سڈنی پہنچے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چنگان پاکستان کا ’ایلسوِن ‘بلیک سیریز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

سڈنی سکسرز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 کے آغاز سے قبل اپنے اسٹار اوورسیز بیٹر بابراعظم کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر متعارف کروایا ہے۔

بابر اعظم جن کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کرخاص طور پر 3 ہندسوں پر مشتمل ‘056’ جرسی نمبر دیا ہے۔

فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ جرسی پہنے دیکھا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:پی ایس ایل میچز، آزادکشمیربھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی

رپورٹ کے مطابق بابر کو منفرد نمبر اس لیے دیا گیا کہ سڈنی سکسرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلے ہی جرسی نمبر 56 استعمال کر رہے ہیں۔

سڈنی سکسرز نے دونوں کھلاڑیوں کے جرسی نمبرز کو متعارف کراتے ہوئے لکھا کہ سیزن 15 میں بابراعظم 056 اور اسٹارک 56 نمبر جرسی پہنیں گے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر 25 جنوری 2026 تک جاری رہے گی، جس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

Scroll to Top