مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ کے چند میچز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کرانے کے اعلان کےبعد پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں خوشی، فخر اور جوش کی لہر دوڑگئی ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محض کرکٹ ایونٹ نہیں بلکہ اعتماد، شناخت اور جرات کا اظہار ہے جو آزاد کشمیر کو قومی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا بڑا اقدام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خورشید آباد منظور
لائن آف کنٹرول کے سائے میں بسنے والے علاقوں کے لیے یہ اعلان امید اور مثبت سرگرمیوں کی نئی کرن بن کر سامنے آیا ہے، جبکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستان امن اور کھیل کو فروغ دینے والا ملک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت کی بلا سود قرضہ اسکیم، نوجوانوں کے لیے موقع
خصوصاً وادیِ لیپا کے عوام اس پیشرفت کو نوجوانوں کے خوابوں، قومی شمولیت اور پاکستانی کرکٹ سے جذباتی وابستگی کی علامت سمجھتے ہیں۔ یہ ایک ایسا قدم جو سرحدی حالات کے باوجود اعتماد اور حوصلے کو مضبوط کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اہم پیشرفت،ایک اور چینی کمپنی نے انٹری دیدی
پونچھ آزاد جموں کشمیرآزاد جموں کشمیر کے شہریوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل کےمیچز آزاد جموں کشمیر میں کروانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا، پی ایس ایل میچزسے آزاد جموں کشمیر کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔




