راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے دھرنا جاری جبکہ پنجاب پولیس نے کارروائی کے ممکنہ آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کرلی اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل نےبھارت اورفیصل راٹھور نے شاہ غلام قادر کی چیخیں نکلوادیں،ارشد نیازی
دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
پولیس حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
ادھر علیمہ خان اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور دھرنے کے شرکا کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار سہیل یوسف ڈی ایس پی کوٹلی،ڈی ایس پی عبدالقدوس سدھنوتی تعینات
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئےضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب جاری دھرنے میں کے پی کے کی 13سرکاری گاڑیاں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں اور قبضے میں لی گئیں گاڑیوں کو چوکی منتقل کر دیا۔
پولیس افسران اور علیمہ خان میں کے درمیان جاری بات چیت میں ایس ایچ او نے کہا کہ علیمہ آپا پلیز چلے جائیں ،احتجاج ہوگیا جس کے بعد علیمہ خان اور پارٹی قائدین نے آپس میں مشاورت شروع کر دی۔




