ڈاکٹر وردا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

ایبٹ آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پوسٹ مارٹم رپوٹ کےمطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی،انکی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ فارینزک کے لیے بھجوا دی گئی۔

لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اہلخانہ سے وزیرصحت اور ایم پی اے مشتاق احمد غنی تعزیت کے لیے پہنچے، وزیرصحت کے پی کا کہنا ہےکہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کا اغواء کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، واقع میں ملوث تمام ملزمان کو کفرِکردار تک پہنچایا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی بطور نیو یارک میئر گریسی مینشن منتقل ہوں گے

وزیر اعلی کے پی کے نےجائنٹ انوسٹیگشن ٹیم بنانے کی منظوری دے دی ہے،ڈاکٹرز اور تمام ہیلتھ اسٹاف کے تحفظ کے لیے جلد نیا ایکٹ لایا جا رہا ہے۔

ایم پی اےمشتاق احمد غنی نےکہا فیملی کو مکمل انصاف ملے گا،جائنٹ انوسٹیگشن ٹیم اس لیے بنا رہے ہےکہ اگر کوئی پولیس اہلکار یا آفیسر ملوث ہےتو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی: فیلڈ مارشل

ذرائع کےمطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی،ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا،ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔

یاد رہےکہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتولہ کے والد نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے اور ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top