1.3ارب ڈالرکی منظوری،آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑا پیکیج دیدیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 29کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

پیر کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف مشن پہلے ہی اس قسط کے اجرا کی منظوری دے چکا تھا۔

1 ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط میں سے 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے منصوبوں کے لیے ملیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزاعظم فیصل راٹھور سےشاہ غلام قادرکی اہم ملاقات،چیف الیکشن کمشنر کا نام فائنل

اس کے علاوہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 2 اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرا دیا۔ حکومت نے بھی معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ 1 ارب 29کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملے گی، 1.3ارب ڈالرکےتحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط بھی شامل ہے۔

نئی قسط کے بعد دونوں قرض پروگرامز کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی اور آئی ایم ایف نےجاری قرض پروگرام پرعملدرآمد کو مضبوط قراردیدیا ہے جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات پرعمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

Scroll to Top