اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر میں سرکاری ملازمین ، طلباء وطالبات، ،تعلیمی وسرکاری اداروں کے ملازمین رواں ماہ کے آواخر میں 4 چھٹیاں انجوائے کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش
26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس میں دلچسپ صورتحال، زمین پر گرے پیسے لینےکئی ارکان نے ہاتھ اٹھا لئے
ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:10ہزار شہریوں کیلئے صرف4.19 ہیلتھ پروفیشنلزکی موجودگی کا انکشاف
واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا، جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات شامل تھیں۔
اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔
وفاقی حکومت نے سال 2025 کیلئے رواں سال کے شروع میں ہی کیلنڈر جاری کردیا تھا ۔جس کے تحت سال بھر کی اہم تعطیلات واضع کردی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی عدالت: عادل راجہ پر بھاری جرمانہ،عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم




