قومی اسمبلی اجلاس میں دلچسپ صورتحال، زمین پر گرے پیسے لینےکئی ارکان نے ہاتھ اٹھا لئے

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں دلچسپ اور نادر واقعہ دیکھنے کو ملا۔جس نے ایوان میں دلچسپ صورتحال پیدا کردی۔

اجلاس کے دوران کسی رکن کے پیسے زمین پر گر گئے، جس پراسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے فوری طور پر نوٹس لیا اور پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی عدالت: عادل راجہ پر بھاری جرمانہ،عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم

اسپیکر نے بتایا کہ یہ پیسے اس وقت گرے جب اپوزیشن کے ارکان ایوان میں داخل ہونے سے قبل ایک رکن کے پاس سے زمین پر گرے۔

اس واقعے پر کئی اراکین نے فوری طور پر پیسے لینے کے لیے ہاتھ اٹھا دیے، اور اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب تک 12 اراکین نے ہاتھ اٹھا دیے ہیں، ایوان میں یہ منظر دیکھ کر تمام ارکان قہقہوں پرمجبورہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حمزہ میر سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف منتخب، ذیشان حیدر کی مبارکباد

اس دلچسپ واقعے نے اجلاس کے ماحول کو ہلکا پھلکا اور خوشگواربنا دیا اور میڈیا میں بھی اس لمحے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکی گاڑی حادثے کا شکار

اسپیکر ایاز صادق نے ارکان کو ہدایت دی کہ ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے یہ نوعیت کے چھوٹے واقعات بھی مزاحیہ انداز میں نمٹائے جا سکتے ہیں، تاکہ اجلاس کا ماحول دوستانہ اور خوشگوار رہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ارکان کے لیے تفریح کا سبب بنا بلکہ عام عوام کے لئے بھی پارلیمانی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھانے والا لمحہ ثابت ہوا۔

Scroll to Top