وادی نیلم گریس مرناٹ:ہارٹ اٹیک یاقتل ؟ شہری کی موت معمہ بن گئی، تفتیش شروع

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)چند دن قبل چوہدری خانی زمان نامی نوجوان جو راولپنڈی میں کام کرتا تھا وہاں سے گاؤں چھٹی آیا دن بھر عزیر و اقارب سے ملاقاتیں کیں ۔

رات گھر واپس آیا تو صبح خبرپھیل گئی کہ خانی زمان کی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہو گئی لیکن مرحوم کی جو تصویر سامنے آئی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی گردن پر تشدد کے نشانات ہیں 

یہ تشدد کے نشانات موت کو مشکوک بنارہے ہیں، عوام علاقہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ شہری کی گردن پر باقاعدہ رسی کا نشان نظر آرہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:1.3ارب ڈالرکی منظوری،آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑا پیکیج دیدیا

مرناٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت پولیس کی تفتیشی ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ۔ تحقیقات کے دوران پیش رفت کرتے ہوئے پولیس نے مشکوک طور پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے،۔

وادی نیلم کے علاقے مرناٹ میں پیش آئےقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ڈی ایس پی سب ڈویژن شاردہ کی نگرانی میں تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم جے آئی ٹی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی جس نے باضابطہ طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

ڈی ایس پی شاردہ نے واضح کیا کہ کیس کو مکمل طور پر میرٹ پر اور شفاف انداز میں حل کیا جائے گا،اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

عوامی حلقوں کی جانب سےایس پی نیلم کی بروقت کارروائی، خصوصی ٹیم جے آئی ٹی کی تشکیل، اور فوری اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

عوام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈی ایس پی شاردہ کی نگرانی میں چلنے والی اس تفتیشی کارروائی سےاصل ملزمان کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔

مزید برآں، تفتیشی عمل کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز سے اجازت حاصل کرنے کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اس کے بعد فرانزک رپورٹس کی روشنی میں ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جائے،یہ تمام پراسس ایس پی نیلم کی فوری اور سختی سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی نہ ہو اور متاثرہ خاندان کو جلد انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top