برطانوی عدالت: عادل راجہ پر بھاری جرمانہ،عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم

لندن :لندن ہائیکورٹ کا بھگوڑے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف تاریخی فیصلہ عادل راجہ توہین آمیز بیانات پر عوامی سطح پر معافی مانگیں، 50,000 پاؤنڈ ہرجانہ اور 2,60,000 پاؤنڈ اخراجات ادا کریں۔۔

سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر 28 دن تک معافی شائع کریں اور دوبارہ توہین آمیز بیان دینے سےباز ر ہیں۔ اپیل کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد:ڈاکٹروردا کاہسپتال سے اغواء بعد قتل،ملزمان گرفتار،تفتیش شروع

عدالت کے جج رچرڈ سپیئرمین نے حکمنامہ جاری کردیاعدالتی احکامات کے مطابق عادل راجہ اپنے جھوٹے دعوؤں پر اپنے تمام اکاؤنٹس سے عام معافی نامہ شائع کرے گا جو ان اکاؤنٹس پر 28 دن تک جاری رہیں گے۔

عادل راجہ کو 50،000 پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ڈیمج چارجز اور 260,000 یورو یعنی نو کڑوراکہتر لاکھ روپے 22 دسمبر تک جمع کروانے کا حکم بھی دیا

عدالتی حکم کے مطابق عادل راجہ کو عدالت نے مستقبل میں تخریبی حرکات سے دور رہنے کی بھی سخت تنبیہ کی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

عادل راجہ کے تخریبی اور بے بنیاد جھوٹےمواد کے باعث عدالت نے اسے اپیل کا حق بھی نہیں دیا،،

عادل راجہ کی اہلیہ وکیل اور بہت سے بیرسٹر اس کے سحر میں مبتلا مگر اس کے باوجود بھگوڑے کیلئے کوئی راستہ نہ نکل سکا

عادل راجہ اور اس کے پیروکاروں کو لندن کی عدالتوں اور نظام انصاف پر بڑا یقین تھا آخر کار اسی نظام عدلت نے اس کی حقیقت بیان کردی

عدالت کے مطابق عادل راجہ کو سوشل میڈیا اور اپنی ویب سائٹ پر 28 دن تک عوامی معافی شائع کرنی ہوگی علاوہ ازیں عادل راجہ کو مستقبل میں کسی بھی قسم کے توہین آمیز بیانات دینے سے سختی سے منع کیا گیا ۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل کی درخواست بھی مسترد کر دی جس سے یہ فیصلہ حتمی اور ناقابلِ تبدیلی قرار پاتا ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام اور متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک اہم مثال قائم کردی۔

کسی بھی شخص کو عوامی شخصیات یا کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔سماجی حلقوں میں برطانوی عدالت کے فیصلے کو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذمہ دارانہ رویئے کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر سراہا جا رہا ہے

قانونی ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ آن لائن بیانات کے قانونی دائرہ کار کو واضح کرنے میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top