10ہزار شہریوں کیلئے صرف4.19 ہیلتھ پروفیشنلزکی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد عالمی معیار سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیدائش کے دن بچوں کی رجسٹریشن، نادرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں سامنے آگیا۔

وفاقی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر 10ہزار شہریوں کیلئے صرف 4.19 ہیلتھ پروفیشنلز موجود ہیں یہ تعداد عالمی ادارہ صحت کےکم ترین معیار سے بھی کم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حمزہ میر سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف منتخب، ذیشان حیدر کی مبارکباد

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر 10ہزار افراد کیلئے کم ازکم 25 پروفیشنلز ضروری ہیں۔

وفاقی وزیرصحت کے مطابق فزیشنز کی تعداد 3لاکھ 17ہزار 449 اور ڈینٹسٹ کی 40ہزار 369 ہے جب کہ نرسز کی کل تعداد1 لاکھ 13ہزار329 اور مڈوائوز کی 18ہزار119ہے۔

جواب میں بتایا گیا کہ رجسٹرڈ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24 ہزار 561 ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال :اشیائے خورد ونوش کی پنجاب میں ترسیل بند

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2019 سے لے کر 30 اگست 2021 تک پاکستان سے تین ہزار 976 ڈاکٹرز سمیت چھ ہزار307 ہیلتھ پروفیشنلز نے صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے کیلئے دنیا کے 59 ممالک کا رخ کیا۔

یورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں وبائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ اور ایکسرے ٹیکنیشنز کی طلب میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

2019 سے 2021 کے دوران سب سے زیادہ تین ہزار 976 ڈاکٹرز، ایک ہزار 942 نرسز، 219 فارماسسٹ اور 160 ٹیکنشنز بیرون ملک منتقل ہوگئے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہزار 314 ڈاکٹرز برطانیہ، 753 سعودی عرب، 403 آئر لینڈ، 377 امریکہ، 250 چین، 243 کویت اور 166 ڈاکٹرز متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے۔

Scroll to Top