پیدائش کے دن بچوں کی رجسٹریشن، نادرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) نادرا حکام نے نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا،اب پیدائش کے دن ہی رجسٹریشن کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ بلدیات نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے تمام نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے دن ہی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں رجسٹر کیا جائے گا۔

یہ اقدام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور نادرا کے اشتراک سے کیا گیا ہے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکی گاڑی حادثے کا شکار

میونسپل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد رجسٹریشن میں تاخیر ختم کرنا اور پیدائش کے دن ہی بچوں کے بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (B-Form/CRC) جاری کرنا ہے۔

نادرا کی جانب سے کہا گیا B-Form یا Child Registration Certificate (CRC) ہر بچے کے لیے لازمی ہے اور اس کے بغیر بچے کے لیے پاسپورٹ، بورڈ امتحانات یا دیگر قانونی عمل ممکن نہیں ہیں۔

ب فارم کے لیے والدین کا NIC یا NICOP ہونا ضروری ہے اور رجسٹریشن کے لیے یونین کونسل سے پیدائش کا دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال :اشیائے خورد ونوش کی پنجاب میں ترسیل بند

B-Form کے لیے نئے قواعد کے مطابق تین سال تک کے بچوں کے لیے فوٹو یا بایومیٹرک ڈیٹا فراہم کرنا ضروری نہیں اور تین سے دس سال کے بچوں کے لیے فوٹو اور جہاں دستیاب ہو آئی رس اسکین لازمی ہے۔

اس کے علاوہ دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کیلئے فنگر پرنٹس، فوٹو اور آئی رس اسکین لازمی ہوں گے اور ہر بچے کے لیے علیحدہ CRC جاری کیا جائے گا جس کی مخصوص مدت ہوگی۔

ب فارم کی فیس

عام درخواست کی فیس 50 روپے اور پروسیسنگ کا وقت سات دن کا ہے۔

ایگزیکٹو درخواست کی فیس 500 روپے اور پروسیسنگ کا وقت ایک دن کا ہے۔

یہ اقدام نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کی تکمیل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

Scroll to Top