ہٹیاں بالا میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔کھلانہ چارسدہ جاتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی
وادی کھلانہ چارسدہ جاتے ہوئےسابق وزیراعظم راجہفاروق حیدر خان کی گاڑی کچی سڑک پر سفر کررہے تھے کہ اچانک سامنے آنیوالے گڑھے میں گاڑی کے ٹائر پھنس گئے ۔جس سے گاڑی ہچکولے کھانے لگی تاہم راجہ فاروق حیدر خان کو موقع پر موجود لوگوں نے گاڑی سے ریسکیو کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل میچز آزادکشمیر میں کروانے کا اعلان، بھارت میں کھلبلی
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے،پولیس آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں راجہ فاروق حیدرکے ساتھ دیگر ساتھی بھی سفر کررہے تھے ۔۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی گاڑی ناپختہ روڈ میں پھنس کر ایک گڑھے میں پھنس گئی۔مسافر محفوظ رہے۔گاڑی کو گڑھے سے نکال لیاگیا۔
راجہ فاروق حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آگیا ، صارفین کی اکثریت کا کہنا تھاکہ راجہ فاروق حیدر کو اس موٹروے پر سفر کرتے ہوئے سبق مل جانا چاہیے کہ غریب عوام کس طرح مشکلات کا شکار ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ باران رحمت، گنبدِ خضریٰ پر ایمان افروز مناظر
بہت سارے سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کیساتھ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ان کی سلامتی ہمارے لئے مقدم ہے ۔ تاہم سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ عوام کو کیا ڈیلیور کررہے ہیں ۔۔
گزشتہ پانچ سالہ ن لیگی حکومت میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے دو راز کے پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیا گیا اب ووٹ لینے کے چکر میں شہر شہر اور نگر نگر، جنگل جنگل گھوم رہے ہیں مگر پھر بھی اس غریب عوام کی قسمت بدلنے والی نہیں ہے ۔




