ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال :اشیائے خورد ونوش کی پنجاب میں ترسیل بند

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان،

فیکٹریوں، گوداموں اور بندرگاہوں سے لوڈنگ ان لوڈنگ اورمال کی ترسیل بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے باعٖث ماری پور سمیت مختلف ٹرک اسٹینڈز پر مال بردار گاڑیاں کھڑی کردیں۔

فیکٹریوں، گوداموں اور بندرگاہوں سے مال کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور ترسیل مکمل طور پر بند کردی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیںبھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگلی بار جواب اور زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل

صدر امداد نقوی کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، ٹرانسپورٹ کا پہیہ بند رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف حصوں میں ڈرائیوروں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے اور موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں تبدیلیاں کرکے ہیوی ٹرانسپورٹ پر سختیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

امداد نقوی نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیوروں کو ایچ ٹی وی لائسنس فراہم کیا جائے اور ملک کی تمام قومی شاہراہوں پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے موبائل یونٹس تعینات کیے جائیں تاکہ موقع پر لائسنس جاری کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام صوبوں کی جاری کردہ فٹنس کو تسلیم کرے اور معیاری ڈیزل درآمد کیا جائے تاکہ ہیوی گاڑیوں سے دھوئیں کی شکایت نہ آئے جبکہ فٹنس اور روٹ پرمٹ کو سینٹرالائز کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا انسان دوست اقدام:مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم کیے

امداد نقوی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ان مطالبات پر عمل نہیں کرتی تو ہڑتال جاری رہے گی، جس سے ملک بھر میں مال برداری اور ترسیل متاثر ہوگی۔

Scroll to Top