سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ!آج کے ریٹس جانیں

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آج سونا اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن راولپنڈی، اسلام آباد اور مظفرآباد کے مطابق، سونا پاسہ فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار500روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سونا پونڈ پاسہ فی تولہ کی قیمت 4لاکھ 29 ہزار600 روپے رہی۔

10 گرام کے سونے کی قیمت پاسہ کے لحاظ سے 3 لاکھ 80 ہزار300روپے رہی، اور 10 گرام کے سونے کی پونڈ پاسہ قیمت 3لاکھ 68ہزار 310روپے ریکارڈ کی گئی۔

چاندی فی تولہ 6ہزار 400روپے میں دستیاب ہے۔

مرکزی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، یہ قیمتیں ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے متعین کی گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے، جہاں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کم ہو کر 4,198 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے، جب کہ چاندی کی عالمی قیمت 58 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔ ماہرین کے مطابق، عالمی معاشی دباؤ، غیر یقینی مالی حالات اور سرمایہ کاری کی بدلتی ترجیحات سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثرانداز ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں مستحکم ، فی تولہ کتنے کا ہے ؟ 

دنیا بھر میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے۔ بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سے سرفہرست ہیں، اور ایشیا میں چین اور بھارت سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں کمی، صارفین کے لیے سنہری موقع

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔ ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافے اور مرکزی بینکوں کی خریداریوں نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی اثرات دونوں نمایاں ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top