آزاد کشمیر میں طویل خشک موسم: دھند، گرد و غبار کا راج

مظفرآباد میں کئی ہفتوں سے بارشیں نہ ہونے کے باعث موسم مسلسل خشک اور سرد ہے جبکہ شہر دھند اور گرد و غبار کی لپیٹ میں ہے۔ چمکتے سورج کے باوجود پہاڑی سلسلے نظروں سے اوجھل ہیں، جس سے سردی کی شدت کے ساتھ فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) کی جاری کردہ تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہے گی۔

PMD کے مطابق خطے میں بارشیں “نارمل سے کم” رہیں گی:

ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق، پی ایم ڈی نے اپنی تین ماہ کی کلائمٹ آؤٹ لک میں خبردار کیا ہے کہ دسمبر اور جنوری کے دوران بارشیں نارمل سے کم رہیں گی، جس سے مٹی کی نمی میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔یہ کمی ربیع کی فصلوں کے لیے خطرات بڑھا سکتی ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں کاشتکاری بارشوں پر منحصر ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خشک موسم کے ساتھ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ فصلوں پر کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں اور زرعی اداروں کو احتیاطی اقدامات اور پیشگی تیاری کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹرویز متعدد مقامات سے بند

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجودہ درجہ حرارت درج ذیل ہے:تمام علاقوں میں نمی 72% سے 92% کے درمیان رپورٹ ہوئی ہے، جس سے دھند اور اسموگ کے برقرار رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

جنوری کے آخر میں بہتری کا امکان:

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جنوری کے آخر اور فروری میں بارشوں میں اضافہ متوقع ہے، جو دھند، گرد و غبار اور اسموگ کی شدت کو کم کرنے میں مدد دے گا اور ساتھ ہی مٹی کی نمی اور آبی ذخائر میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں سموگ اور دھند شدت اختیار کرگئی،اہم ایڈوائزری جاری

Scroll to Top