نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے)معزز عدالت (سپریم کورٹ آزاد کشمیر) کا تاریخ ساز فیصلہ۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے خواجہ غلام رسول وآزاد حکومت وغیرہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر کے سیکرٹری کو سکیل 11 کے اہلکاروں کی سکیل 17 اور 18 میں اضافی چارج کے نام پر تعیناتی کے حوالے سے واضح احکامات دیتے ہوئے ایک ماہ کے اندر محکمہ میں موجود تمام آسامیوں پر عارضی / اضافی چارج ختم کرتے ہوئے ،مستقل /باقاعدہ انتظام کرنے کا حکم دیدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی 500 سے زائد فلائٹس منسوخ،ایئرپورٹ پر افراتفری
محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں بہت ساری گزیٹڈ اور انتظامی آسامیوں پر زیریں سکیل سے اہل کار سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے تعینات ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:بیلہ نور شاہ عوام کا گرڈ اسٹیشن موڑ روڈ بند کرنے کا اعلان
جس کی وجہ سے محکمہ میں چین اینڈ کمانڈ کی مجموعی صورت حال نا گفتہ بہ ہے۔ ضلع نیلم میں بھی سکیل 11 کے پراجیکٹ اسسٹنٹ چودھری نذیر کو پراجیکٹ منیجر مرکز آٹھمقام اور ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع نیلم کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
مزید یہ بی پڑھیں:وادی بناہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب، درجنوں تعلیمی اداروں کی شرکت
گزیٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن، سول سوسائٹی سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے معزز عدالت کے اس فیصلے کو انصاف کی بالا دستی قرار دیدیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکمہ جات میں بھی اصلاح ـ انتظام کی راہیں ہموار ہوں گی اور عوام الناس کے فلاح و بہبود کا عمل درست سمت میں جاری ہو سکے گا۔




